دیپالپور: ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
دیپالپور(شیخ وقار افضل)۔: رتہ کھنہ روڈ گجر چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اشتیاق ولد امام دین (عمر تقریباً 50 سال) اور فاروق ولد بشیر احمد (عمر تقریباً 22 سال) ساکنان 31 ٹو ایل کے نام سے ہوئی ہے۔
