پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا کام جاری
اسلام آباد۔: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے،یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست مرتب کرنے کے کام کا آغاز 20 اپریل سے ہوگیا ہے جو21 مئی تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے ان حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 25 مئی تک جاری کی جائے گی۔ جبکہ ان پر ووٹرز کی جانب سے اعتراضات 26 مئی سے 23 جون تک متعلقہ حکام کے پاس جمع کروائے جاسکیں گے۔
ان اعتراضات کو 22 جولائی تک بغیر کسی وقفہ کے نمٹایا جائے گا۔
حلقہ بندی اتھارٹیز کی جانب سے اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 4 اگست تک آگاہ کردیا جائے گا۔
حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو شائع کی جائے گی۔
