پاکستان کی بلند ترین عمارت’’برجِ قائد‘‘ کی تعمیر کیلئے 941 فٹ بلندی کا این او سی جاری
اسلام آباد۔: ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈویلپرز کے درمیان 82 منزلہ ”برجِ قائد“ کی تعمیر کیلئے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے منصوبے کیلئے 941 فٹ بلندی کا این او سی جاری کر دیا۔
941 فٹ بلند ’’برجِ قائد‘‘ پاکستان کی بلند ترین عمارت ہوگی، منصوبہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں تعمیر کیا جائے گا
جدید طرزِ تعمیر کا حامل ’’برجِ قائد‘‘ تقریباً 6 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہوگا، جس کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے منصوبے کیلئے 941 فٹ بلندی کا این او سی جاری کر دیا، اے بی ایس ڈویلپرز بین الاقوامی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں منصوبے پر کام کرے گا۔
’’برجِ قائد‘‘کی تعمیر سے کراچی میں جدید شہری انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں مزیداضافہ ہوگا۔ “برج قائد” پاکستان میں جدید ہائی رائز ڈیولپمنٹ کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
