اوکاڑہ، حویلی لکھا میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں راہگیر جاں بحق

06 July 2026 | 16:56

اوکاڑہ (شیخ وقار افضل) حویلی لکھا میں گرلز ڈگری کالج کے سامنے ٹریفک کے افسوسناک حادثہ میں ایک رایگیر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکان کے اندر جا گھسی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔

جاں بحق شخص کی شناخت حاجی امتیاز الحق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔