چین میں بجلی کی پیداوار میں 2.6 فیصد اضافہ
بیجنگ۔: چین کے بڑے بجلی پیدا کرنے والے اداروں کی بجلی کی پیداوار اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2.6 فیصد بڑھ کر 744 ارب کلوواٹ آور تک پہنچ گئی۔
شنہوا کے مطابق یہ بات پیر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار میں بتائی گئی۔
قومی ادارہ پرائے شماریات کے مطابق بجلی کی پیداوار میں اپریل کے دوران شرح نمو مارچ کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ان اداروں کی مجموعی بجلی پیداوار 3.12 ٹریلین کلوواٹ آور رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.3 فیصد زیادہ ہے، اپریل میں پن بجلی (ہائیڈرو پاور) کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 12.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کی شرح نمو مارچ کے مقابلے میں 1.4 فیصد پوائنٹس تیز رہی۔
شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تھرمل پاور کی پیداوار 3.1 فیصد بڑھی۔
دوسری جانب جوہری توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے شعبوں میں کمی دیکھی گئی جہاں نیوکلیئر پاور کی پیداوار 8.7 فیصد جبکہ ونڈ پاور کی پیداوار 5 فیصد کم رہی۔
