قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات ، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تیاریاں شروع کر دیں

13 April 2026 | 06:08

اسلام آباد۔: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کےاعلان کے ساتھ ہی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

یہاں پولنگ کے لئے7 جون 2026 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شاہ باز خان نے انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور جی بی آرڈر 2018 کے تحت ہوں گے۔

گلگت بلتستان میں 24 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شاہ باز خان نے 24 حلقوں کے لئے ریٹرننگ افسران اوراسسٹنٹ افسران کا تقرر بھی کردیا ہے۔

قبل ازیں گلگت بلتستان میں عام انتخابات کےلئے جنوری میں پولنگ ہونا تھی تاہم موسم کی شدت کی وجہ سے پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔اب پولنگ کی تاریخ 7 جون مقرر کی گئی ہے۔یہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم لیگ (ن )اور تحریک استحکام پاکستان کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے۔