آئرلینڈ کے ایئرپورٹ پر کھڑے امریکی فوجی طیارے پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
ڈبلن۔: آئرلینڈ کے شینن ایئرپورٹ پر ایک شخص نے سکیورٹی حصار توڑ کر امریکی فوجی طیارے کو نقصان پہنچا یا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق ملزم ایئرپورٹ کے ممنوعہ علاقے میں داخل ہو کرسی ۔130 ہرکولیس طیارے پر چڑھ گیا اور مبینہ طور پر کلہاڑی یا ہتھوڑا نما آلے سے طیارے کو نشانہ بنایا۔ آئرش پولیس (گارڈا) کے مطابق ملزم، جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جا رہی ہے، کوگرفتار کرلیا گیا ۔
اس کے خلاف فوجی طیارے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کارروائی کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد ایئرپورٹ پولیس، فائر اینڈ ریسکیو سروس اور آئرش دفاعی افواج نے مشترکہ طور پر صورتحال پر قابو پا لیا۔ واقعے کے باعث ایئرپورٹ کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل رہیں۔
