ملک سے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافہ، جیولری کی برآمدات میں کمی

04 May 2026 | 06:59

اسلام آباد۔: ملک سے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ جیولری کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو14.29ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 92.48فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو7.425 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا

مارچ میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 1.185ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 3.368ملین ڈالراورگزشتہ س مارچ میں ایک ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو8.329ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں جیولری کی برآمدات کاحجم 6.315ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 107.12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو13.080ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مارچ میں جیولری کی برآمدات کاحجم 3.343ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوفروری میں 1.691ملین ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 1.148ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2025میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو14.37ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔