عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد۔: بین الاقوامی منڈیوں میں پیرکوخام تیل کی قیمتوں میں اضافے کارحجان رہا۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے دوفیصدکے اضافہ کے بعد96.30ڈالرفی بیرل اوربرینٹ نارتھ سی کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 2.15فیصدکے اضافہ کے بعد107.56ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
سونے کی قیمت تقریباً 8ڈالرکے اضافہ کے بعد4717.27ڈالر فی اونس اورچاندی کی قیمت 0.29سینٹ کے اضافہ کے بعد75.94ڈالرہوگئی۔
خوراک کی قیمتوں میں بھی عمومی اضافہ کارحجان رہا
سویابین آئل کے مستقبل کے سودے 3.08ڈالرکے اضافہ کے بعد1166.83ڈالراورپام آئل کے سودے 18ڈالرکے اضافہ کے بعد4597ڈالر میں طے پائے گئے، گندم کی قیمت میں 0.64فیصد اضافہ جبکہ جبکہ چاول کی قیمت میں 1.95فیصدکی کمی ہوئی۔
