پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

27 April 2026 | 05:41

اسلام آباد۔: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز ہوگیا ہے جو 29 اپریل تک جاری رہے گا۔

اس حلقہ میں پولنگ 7 جون کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 30 اپریل کو آویزاں کی جائے گی،اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 مئی تک ہوگی۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 11 مئی تک دائر کی جاسکیں گی جن کی اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 14 مئی تک ہوں گے۔

نظرثانی شدہ فہرست 15 مئی کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی 18 مئی تک واپس لئے جاسکیں گے۔انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 19 مئی کو ہوگی جبکہ پولنگ 7 جون بروز اتوار ہوگی۔

یہ نشست سابق رکن علی حسین خان کی وفات سے خالی ہوئی ہے۔