محکمہ تعلیم کا نجی سکولوں کیلئے ماہانہ فیس بارے اہم حکمنامہ جاری
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ کے تمام نجی سکولوں کیلئے ماہانہ فیس اور نئے تعلیمی سال کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید کے حوالے سے بتایا کہ سندھ بھر میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہو گیا ہے لہٰذہ نجی سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میٹرک کے طلبہ سے صرف مارچ کے مہینے کی فیس وصول کریں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن نے کہا کہ صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، اس لئے اپریل 2026 کے امتحان میں شریک طلبہ پر اضافی فیس نہ عائد کی جائے تاہم نویں سے دسویں جماعت میں جانے والے طلبہ کیلئے فیس کا شیڈول موجود ہے۔
رفیعہ جاوید نے مزید کہا کہ اپریل اور مئی میں جون اور جولائی کے ماہ کی فیس وصول کی جا سکے گی اور پری کلاس سے جماعت نہم تک کے تمام طلبہ نئے فیس نظام میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے نجی سکولوں کو علیحدہ فیس وائوچرز کے اجرا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے کے فیس واوچرز 30 جون 2026 تک کار آمد ہوں گے جبکہ جولائی کے مہینے کے فیس واوچرز 31 جولائی 2026 تک قابل استعمال ہوں گے۔
