اسرائیل ہم جنس پرستوں کے میلے کی میزبانی کرے گا

21 April 2026 | 08:37

تل ابیب۔: اسرائیل آئندہ ماہ کے آغاز میں ہم جنس پرستوں کے چار روزہ میلے کی میزبانی کرے گا ۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایل جی بی ٹی کیو پلس کا یہ میلہ بحیرہ مردار کے کنارے یکم جولائی سے چار جولائی تک جاری رہے گا۔

پرائڈ لینڈکے نام سے یہ پروگرام پرفارمنس، پارٹیوں، نمائشوں، اور عجیب ثقافت کے اظہار پر مشتمل ہو گا۔

اسرائیل کے سرکاری اکائونٹ سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹاس نے اسے خطے کی تاریخ میں اس نوعیت کا سب سے بڑا میلہ قرار دیا ہے۔

اسرائیل کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پرائیڈ لینڈ بحیرہ مردار کے کنارے این بوکیک نامی مقام پر شیڈول ہے۔ اس موقع پر منتظمین ہوٹل اور ٹکٹ کے پیکجز پیش کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں پرفارمنس، پارٹیاں، نمائشیں، آرٹ، اور نرالا کلچر شامل ہوں گے ۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی اجازت نہیں تاہم اسرائیل بیرون ملک کی جانے والی ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔