ویتنام میں فضائی مسافروں کی تعداد پہلی سہ ماہی میں 24.1 ملین تک پہنچ گئی

21 April 2026 | 06:06

ہنوئی۔: ویتنام میں فضائی مسافروں کی تعداد پہلی سہ ماہی میں 24.1 ملین تک پہنچ گئی۔

شنہوا کے مطابق ویتنام کے ہوا بازی کے شعبے نے 2026 کے پہلے تین ماہ میں 24.1 ملین مسافروں کو سنبھالا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ویتنام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملکی مسافروں کی تعداد 12 فیصد بڑھ کر 10.2 ملین ہو گئی جبکہ بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت 19 فیصد اضافے کے ساتھ 13.9 ملین تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ چین، جنوبی کوریا اور روس جیسی بڑی مارکیٹس کی بدولت ہوا۔موسم گرما کے عروج سے قبل بڑھتی ہوئی سفری طلب سے فائدہ اٹھانے کے لیے ویتنامی ایئرلائنز اپنے بیڑے کی گنجائش میں اضافہ کر رہی ہیں اور بین الاقوامی نیٹ ورکس کو وسعت دے رہی ہیں۔