ٹریکٹروں کی فروخت میں 13فیصدکی کمی

15 April 2026 | 07:04

اسلام آباد۔: ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 20159یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 23230یونٹس کے مقابلہ میں 13فیصدکم ہے،مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3008یونٹس کی فروخت ہوئی جوفروری کے 1717یونٹس کے مقابلہ میں 75فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے 1538یونٹس کے مقابلہ میں 96فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 7069یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8712یونٹس کے مقابلہ میں 19فیصدکم ہے۔

اسی طرح مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ایم ٹی ایل کے 13090یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14518یونٹس کے مقابلہ میں 10فیصدکم ہے۔