چین، تائیوان پر فوجی دباؤ ڈالنے کے امریکی الزامات مسترد
بیجنگ ۔: چین نے امریکا کی جانب سے تائیوان پر فوجی دباؤ ڈالنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں حقائق کو مسخ کرنےاور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق چین کے تائیوان امور کے ترجمان چین بنہوا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام بار بار “مین لینڈ خطرے” اور “فوجی دباؤ” کا بیانیہ دہرا رہے ہیں، جو حقیقت کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا مؤقف ہے کہ تائیوان اس کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے امریکا پر زور دیا کہ وہ تائیوان سے متعلق معاملات کو انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ ہینڈل کرے۔
