ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں اضافہ

14 April 2026 | 07:05

اسلام آباد۔: ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67581بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.8فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67019بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3057ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.3فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے کے دوران ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3065ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار35390بیرل، پی پی ایل 11063،پی او ایل 4335اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار913بیرل ریکارڈکی گئی ۔

اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیدوار695ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 576،پی او ایل 69اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار913ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔