تجارتی نمائش سمر فینسی فوڈ شو 2026 میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

14 April 2026 | 05:09

اسلام آباد۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سمر فینسی فوڈ شو 2026‘‘ میں شرکت کے لئے 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش امریکا میں 28 سے 30 جون تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے چاول ، کافی ، چائے ، بیوریجز ، گلابی نمک ، ڈیری ، گوشت ، فروزن فوڈ ، سی فوڈ ، پھل ، سبزیاں، فاسٹ فوڈ اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔