اسلام آباد: بین الاقوامی کموڈیٹی مارکیٹوں میں ایندھن اورتوانائی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ جبکہ دھاتوں کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی۔

بلوم برگ اوردیگرعالمی اداروں کے مطابق گزشتہ روز برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.18فیصد اضافہ کے بعد97.16روپے، ڈبلیوٹی ٹی آئی کے سودے 3.48فیصد اضافہ کے بعد97.69ڈالرفی بیرل میں طے پائے،

کوئلہ کی قیمت 3.99فیصد اضافہ کے بعد112ڈالرہوگئی، سونے کی قیمت 0.25ڈالر کمی کے بعد4719ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت 0.78فیصد کمی کے بعد73.79ڈالرفی اونس ریکارڈکی گئی۔

کاٹن، مکئی ،زرعی اور خوراک کی اشیا کی قیمتوں میں ملا جل رحجان رہا، کاٹن ،پام آئل اورچینی کی قیمت میں بالترتیب 0.71فیصد،4.02فیصد اور2.40فیصد کمی ہوئی۔

اس کے برعکس سویابین آئل کی قیمت میں 0.42فیصد،مکئی 0.28فیصد،کافی 2.78فیصداورزندہ مویشیوں کی قیمت میں 0.32فیصد اضافہ ہوا۔