اوکاڑہ،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کا مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ
اوکاڑہ(شیخ وقار افضل)۔: ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ نے مختلف پیٹرول پمپس کا سرپرائز وزٹ کیا۔
دورانِ معائنہ ایک پیٹرول پمپ پر پیمائش کم پائے جانے پر 50,000 روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا اور آئندہ پورا پیمانہ مہیا کرنے کا بیان حلفی لیا گیا، جبکہ دیگر پمپس پر پیمائش کے آلات اور قانونی تقاضوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔
شہریوں کو پورا حق دلانا اور ان کا تحفظ تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ کم پیمائش، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
