حویلی لکھا ڈی ایس ایل تھری کرکٹ لیگ کا آغاز 13 اگست سے ہوگا
اوکاڑہ(شیخ وقار افضل)۔: حویلی لکھا ڈی ایس ایل تھری کرکٹ لیگ کا آغاز 13 اگست سے ہوگا، جبکہ لیگ کے دلچسپ مقابلے 23 اگست تک جاری رہیں گے۔
ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نامور اور باصلاحیت کرکٹرز شرکت کریں گے، جس سے شائقینِ کرکٹ کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
لیگ کا فائنل میچ 23 اگست کو سپورٹس اسٹیڈیم حویلی لکھا میں کھیلا جائے گا، جہاں بڑی تعداد میں شائقین کی آمد متوقع ہے۔
چیف آرگنائزر دیوان شاہزیب احمد نے کہا کہ ڈی ایس ایل تھری کرکٹ لیگ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے ان کی کوششیں ہمیشہ جاری رہیں گی اور کھیلوں کے میدان آباد رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شائقینِ کرکٹ کے لیے لاکھوں روپے مالیت کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں، جبکہ تمام میچز میں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے کوالیفائیڈ امپائرز امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے تاکہ مقابلے شفاف اور اعلیٰ معیار کے مطابق منعقد کیے جا سکیں۔
