کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکا، متعدد افراد زخمی
کوئٹہ۔ : کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں سے ٹرین گزر تھی، دھما کے سے ٹرین کی دو بوگیاں زد میں آگئیں جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔
