پی ایس او کے بعدازٹیکس منافع میں 150 فیصد کا نمایاں اضافہ

29 April 2026 | 10:31

اسلام آباد۔: پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) کے بعدازٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ایس اوکی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پی ایس اوکو38.11ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 150فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکو15.26ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 81.2روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 32.5روپے تھی۔

مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 54.39ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پی ایس اوکو25.99ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.090ارب روپے کے مقابلہ میں 536فیصدزیادہ ہے۔

تیسری سہ ماہی میں پی ایس اوکی فی حصص آمدنی 55.4روپے ریکارڈکی گئی۔