ٹرین حادثے میں 14 افراد جاں بحق، 84 زخمی

28 April 2026 | 04:14

جکارتہ۔: انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے شہر بیکاسی میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے جبکہ 84 افراد زخمی ہیں۔

شنہوا کے مطابق ٹرین آپریٹر کے اے آئی کے صدر ڈائریکٹر بوبی راسیڈن نے منگل کو ایک سرکاری بیان میں کہاکہ مغربی انڈونیشیا کے وقت کے مطابق صبح 8:45 بجے تک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 14 اموات ہو چکی ہیں، جاں بحق افراد کو مزید شناخت کے لیے کرامات جاتی پولیس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 84 زخمیوں کو مختلف طبی مراکز میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8:50 بجے جکارتہ-بیکاسی روٹ پر چلنے والی ایک کمیوٹر ٹرین جکارتہ-سورابایا روٹ پر چلنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ریلوے آپریٹر اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔