ویتنام میں پہلی ہائی سپیڈ ریلوے لائن کی تعمیر کا آغاز

12 April 2026 | 13:58

ہنوئی۔: ویتنام نے اتوار کی صبح اپنی پہلی ہائی اسپیڈ ریلوے لائن کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا جو تقریباً 120 کلومیٹر طویل ہوگی اور دارالحکومت ہنوئی کو باک ننہ صوبہ، ہائی فونگ شہر اور کوانگ نِنہ صوبے سے منسلک کرے گی۔

شنہوا کے مطابق یہ ریلوے لائن ڈبل ٹریک، معیاری گیج اور برقی نظام پر مشتمل ہوگی جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔

منصوبے کی مجموعی لاگت 1473 کھرب ویتنامی ڈونگ (تقریباً 5.87 ارب امریکی ڈالر) بتائی گئی ہے جبکہ اس کی تکمیل 2028 تک متوقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے سے ہنوئی اور کوانگ نِنہ کے درمیان سفر کا دورانیہ موجودہ 2 سے ڈھائی گھنٹے سے کم ہو کر صرف 25 سے 30 منٹ رہ جائے گا جس سے علاقائی روابط میں بہتری اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔