مون سون کیلئے تیاری اور خطرات سےدوچار علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، شہباز شریف
اسلام آباد۔: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےمون سون کیلئے پیشگی تیاری کرنے اور پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید فعال بنا کر خطرات سےدوچار علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو رواں برس مون سون کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو پہاڑی علاقوں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب پر پیش رفت اور اسکی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رواں برس مون سون کیلئے پیشگی تیاری کی جائے،پیشگی اطلاع نظام کو مزید فعال بنا کر خطرات سےدوچار علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
