ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ
اسلام آباد۔: ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71552 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.9فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار72167 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3125ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.5 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3079 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 37764 بیرل، پی پی ایل 12147 بیرل، پی او ایل 4293 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1374 بیرل ریکارڈ کی گئی، اسی طرح 8 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 698 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 545 ایم ایم سی ایف ڈی،پی او ایل 68 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 1002 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
