عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ،اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد۔: عالمی منڈیوں میں منگل کوخام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمت میں 1.53فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 97.50 ڈالر میں طے پائے۔ برینٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 0.55فیصدکی کمی ہوئی اور مستقبل کے سودے 98.81ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
روسی یورال کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 7.12فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے114.66ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔
عرب لائٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 2.63فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 116.23ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ کویت ایکسپورٹ بلینڈ کے تحت قیمتیں مستحکم رہیں اورخام تیل کے مستقبل کے سودے 101.03ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔
سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اورفی اونس قیمت 0.55فیصد کے اضافے کے بعد 4772.14ڈالر رہی ۔ چاندی کی قیمت 1.95ڈالرکے اضافے کے بعد 77 ڈالر ہوگئی ۔
اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
عالمی منڈیوں میں سویا بین کے مستقبل کے سودے 0.13فیصد کے اضافے کے بعد 1163.72ڈالر، گندم 0.48فیصد کے اضافے کے بعد 585.04ڈالر اور کوئلے کی قیمت 0.41فیصد اضافے کے بعد 135.45 ڈالر ہوگئی۔
