عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،سونے کی قیمت میں کمی کارحجان
اسلام آباد۔:بین الاقوامی منڈیوں میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں کمی کارحجان رہا۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.67فیصداضافہ کے بعد102.62ڈالر اور برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.83فیصدکے اضافہ کے بعد109.07ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔
اوپیک باسکٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 1.69فیصدکااضافہ ہوااورمستقبل کے سودے 109.44ڈالرمیں طے پائے۔کویت ایکسپورٹ بلینڈکے تحت مستقبل کے سودے 5.78فیصدکے اضافہ کے بعد112.32ڈالرفی بیرل میں طے ہوئے۔
کوئلہ کی قیمت میں0.07فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتہ کے آغازپرسونے کی قیمت میں 0.53فیصد کی کمی ہوئی اورمستقبل کے سودے 4588 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔
چاندی کی قیمت میں 0.45 فیصد کی کمی ہوئی،گندم کی قیمت میں 0.48فیصد کی کمی جبکہ سویابین کی قیمت میں 0.48فیصد کا اضافہ ہوا۔
