سپینش لالیگا، ویلریال نے سیلٹا ویگوکو 1-2 سے ہرا دیا

28 April 2026 | 04:07

میڈرڈ۔: ویلریال نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد سیلٹا ویگو کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ ویلریال کے جیرارڈ مورینواور نکولس پیپی نے میچ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ای ایس پی این کے مطابق یہ ویلریال کی لیگ میں 20 ویں فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعد ویلریال کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔

سپین کے شہر ویلریال کے ڈی لا سیرامیکا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویلریال کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیلٹا ویگو کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔ جیرارڈ مورینونے میچ شروع ہونے کے بعد دوسرے منٹ پر اور نکولس پیپی 29 ویں منٹ پر ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

میچ میں سیلٹا ویگو کی طرف سے واحد گول بورجا ایگلیسیاس نے 73 ویں منٹ پر سکور کیا۔ویلریال کی لیگ میں یہ 20ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 65پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔