زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد۔: زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر2ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.269ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 14.505ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.763ارب ڈالرتھا۔
24اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 21.269ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم15.828ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.441ارب ڈالرتھا۔
جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1.322ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 678ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔
