راولپنڈی۔ کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر مورخہ 10 اپریل 2026 کو ہونے والے پرچے راولپنڈی شہر کے 64 امتحانی مراکز میں ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ملتوی ہونے والے پرچوں میں صبح کے وقت اُردو لازمی اور اُردو لازمی (درسِ نظامی گروپ) جبکہ شام کے وقت اُردو لازمی اور جغرافیہ آف پاکستان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں ہونے والے تمام پرچے اپنے مقررہ شیڈول اور ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد ہوں گے، جن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
راولپنڈی شہر میں ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان جلد علیحدہ سے کیا جائے گا اور اس بارے میں اُمیدواروں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔







