ایرانی ٹیم کا فیفاورلڈ کپ سے پہلے امریکا پہچنے کا اعلان
تہران۔: ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ امیر قالنویی نے کہا ہے کہ ٹیم 2026 فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے 14 روز قبل امریکا پہنچنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ عالمی ایونٹ کی بھرپور تیاری کی جاسکےاور کھلاڑی وہاں کے ماحول سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
شنہوا کے مطابق ہیڈ کوچ امیر قالنویی نے کہا ہے کہ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل مزید دو یا تین معیاری وارم اپ میچز کی ضرورت ہے۔ ایران کی ٹیم 16 مئی کو تربیتی کیمپ کے لئے ترکیہ روانہ ہوگی جہاں وہ دو ہفتے قیام کرے گی۔
ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے بہترین فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ ایران کو گروپ جی میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اپنے پہلے میچ میں 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا، جبکہ 21 جون کو اسی مقام پر بیلجیم سے مقابلہ ہوگا۔
ایران اپنا آخری گروپ میچ 26 جون کو سیاٹل میں مصر کے خلاف کھیلے گا۔
