انڈس موٹرکمپنی کے خالص منافع میں 17 فیصد اضافہ

27 April 2026 | 07:13

اسلام آباد۔: انڈس موٹرکمپنی کے خالص منافع میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

کمپنی کی جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کمپنی کو19.39ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو16.55ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔

مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 146.80روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 210.62روپے تھی۔

مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو6.69ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.59ارب روپے کے مقابلہ میں2فیصدزیادہ ہے۔

تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 85.21روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 83.93روپے تھی۔